تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کورونا کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگا دی گئی

کورونا کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگا دی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر آج سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کے مطابق کم سے کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہی ہوائی جہاز پر سفر کر سکتے ہیں۔ لگائی گئی پابندی کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 62 افراد وائرس سے انتقال کرگئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں 31 جولائی سے 8 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے