تازہ ترین
Home / اہم خبریں / طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

کابل (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے تین بڑے شہروں میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور طالبان افغانستان کے تین بڑے شہر ہرات، لشکر گاہ اور قندھار میں داخل ہو چکے ہیں۔ افغان اسپیشل فورسز کے دستے لشکر گاہ کی جانب بھیجے جا رہے ہیں۔ افغان رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے ہزاروں افغان بے گھر ہو چکے ہیں اور قندھار میں گزشتہ 20 سال کی بدترین لڑائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یو این کمپاؤنڈ پر حملے میں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے