میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ اسٹروک (شدید گرمی) الرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کیلئے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنروں، محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات، ٹریفک پولیس، اطلاعات، لیبر اور ایمبولینس سروس مہیا کرنے والے اداروں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جاری کردہ خط کے مطابق محکمہ صحت کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے متعلق معلومات و آگاہی فراہم کرنے تحصیل سطح پر موبائل ٹیمیں تشکیل دینے، معلوماتی سینٹر قائم کرنے، انسانی جانیں بچانے والی ادویات فراہم کرنے، فوری طبی امداد مہیا کرنے، حیسکو کو شدید گرمی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے، محکمہ بلدیات کے زیر نگرانی صحت مراکز میں ہیٹ اسٹروک کے متعلق موئثر اقدامات کرنے، گھروں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے، عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرکے برف اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ٹریفک پولیس کو ہسپتالوں کی جانب سے جانے والی ایمبولینس کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹانے، ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی سینٹروں کے نزدیک ٹریفک روانی کو یقینی بنانے، گاڑیوں کے چھتوں پر مسافروں کو سفر کرنے سے روکنے، محکمہ اطلاعات کو ہیٹ اسٹروک کے احتیاطی تدابیر میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہی کرنے، ہیٹ اسٹروک سینٹروں کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے، محکمہ تعلیم کو اسکول کھلنے کے بعد ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے، محکمہ لیبر کو مزدوروں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے، لاک ڈاؤن کے دوران کھلنے والی صنعتوں میں مزدوروں کی شفٹ دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجے تک شیڈول پر نظر ثانی کرنے، ایمبولینس سروس فراہم کرنے والوں اداروں کو ہیٹ اسٹروک سینٹروں میں ایمبولینس فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کمشنر نے میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنروں کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے لوگوں کو بچانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
![]()
وفاق اور سندھ کی حکومتیں نورا کشتی کھیلنا بند کریں، لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد عوام کا واسطہ ٹرانسپورٹ کے عفریت سے پڑے گا۔ اقبال ہاشمی چیف آرگنائزر پاسبان
https://www.nopnewstv.com/the-federal-and-…vernments-should/