Home / اہم خبریں / سندھ کی ترقی و خوشحالی میرٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر پی ڈی پی کراچی

سندھ کی ترقی و خوشحالی میرٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ طارق چاندی والا چیف آرگنائزر پی ڈی پی کراچی

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے کہا ہے کہ عصبیت کی عینک اتار کر مخلص اور محب وطن رہنماؤں کا انتخاب کیا جائے۔ لسانی، مذہبی اور سیاسی عصبیت نے ملک و قوم کا بہت نقصان کیا ہے۔ دیہی و شہری علاقے ایک دوسرے کی ترقی کا زینہ ہیں۔ سندھ کی ترقی و خوشحالی، ہر شعبہ ہائے زندگی میں میرٹ کو لائے بغیر ممکن نہیں۔ ایم کیوا یم اور پیپلز پارٹی کی تعصب پر مبنی سیاست اور پی ٹی آئی کی نااہلی نے مل کر سندھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ سندھ کے عوام پرانے چوروں کومسترد کر دیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی عوام کو حقوق نہیں دینا چاہتی۔ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم
https://www.nopnewstv.com/does-not-want-to-give-rights ‎

پاکستان کے عوام کو نااہلوں اور کرپٹ لوگوں کی قیادت کو خیر باد کہنا ہوگا۔ عوام جب تک ان بڑی پارٹیوں کے بیچ میں پھنسے رہیں گے ملک میں کوئی بہتری نہیں آسکتی۔ سیاسی گدیوں کے تسلسل کی بجائے عوام کو مسائل کا حل چاہئے۔ سندھ کے عوام دیہی اور شہری سیاسی قبضہ مافیا سے جان چھڑائے بغیر خوشحال نہیں ہوسکتے۔ سندھ پر حکمرانی کرنے والی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں نے عوام کو سندھی مہاجر، دیہی و شہری میں تقسیم کر کے اپنی سیاست چمکائی اور عوام کو چکی کے دو پاٹوں میں پسنے کے لئے چھوڑ دیا، رہی سہی کسر پی ٹی آئی کی نااہلی نے پوری کردی۔ مفاد کی خاطر تعصب کو پروان چڑھانے والے کسی کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ پرانے سیاسی پاپیوں نے لوٹ مار کا کلچر پروان چڑھایا، ملک کی ضرورت صاف ستھری اور باصلاحیت نئی قیادت ہے۔ پاسبان عوام کی پاسبانی کی تیاری کررہی ہے۔ پورے ملک سے سیاسی رضاکاروں کو منظم کرکے بے لوث سیاسی قوت تیار کر رہے ہیں۔ کرپٹ اور مفاد پرست اپنا بوریا بستر گول کر لیں۔ پاسبان پبلک سیکریٹریٹ میں آئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے مزید کہا کہ سندھ کے دیہی اور شہری عوام دونوں ہی حقوق اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ سیاسی بھیڑیوں کے ظلم کا شکار صرف کراچی کے شہری ہی نہیں لاڑکانہ کے عوام بھی ہیں۔ ظالم ملک کے ہر گوشے میں موجود ہیں، سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ مظلوم کل بھی محروم تھے، آج بھی محروم ہیں اور جب تک عصبیت کی عینک لگائے رکھیں گے، محرومی ان کا مقدر بنائی جاتی رہے گی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کو جاہل، اپاہج اور محتاج رکھنا چاہتی ہے تاکہ یہ زرداری خاندان کی پشتینی غلامی کرتے رہیں۔ نااہل اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کے لئے پاسبان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پاسبان ہر سطح پر عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام پاسبان کا ساتھ دے۔مفاد اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ سندھ کے عوام عصبیتوں کے ساتھ ساتھ انہیں ہوا دینے والوں کو بھی مسترد کر دیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے