تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی عوام کو حقوق نہیں دینا چاہتی۔ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم

پیپلز پارٹی عوام کو حقوق نہیں دینا چاہتی۔ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری منسٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے سندھ دشمن بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف فوارہ چوک پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ کی عوام کالے قانون کیخلاف متحد ہیں، صوبے سے کالے قانون کو ختم کر کے دم لیں گے۔ پی پی ظالم اور جابر ہے ان کا اقتدار اور ظلم اب ختم ہونے والا ہے۔ ایم این اے صائمہ ندیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کرچکے ہیں۔ سندھ کے حکمران مافیاز ہیں، سندھ کے حکمران گندم کے ساتھ ساتھ کھاد اور ویکسین بھی کھاتے ہیں، سندھ کے حکمران آئین توڑنے والے حکمران ہیں۔ سندھ حکومت نے کالا قانون بنایا ہے، ان سے نہ کچرا اٹھتا ہے، نہ یہ پانی دے سکتے ہیں، ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں۔ یہ عوام کا پیسہ ہڑپ کررہے ہیں۔ سندھ حکومت کالا قانون لائی تاکہ رہی سہی کسر بھی نہ رہے۔ سندھ میں بلدیاتی کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، بروقت بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے جاگیر دار اور وڈیرے دیہی سندھ کے بعد کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی عوام کو حقوق نہیں دینا چاہتے۔ کراچی کے عوام سے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد
https://www.nopnewstv.com/frontier-corps-balochistan-north

ایم این اے صائمہ ندیم کا مزید کہنا تھا کہ اس کالے قانون کے ذریعے وہ اپنے الیکٹیڈ ممبران سے ان کے تمام مراعات اور اختیارات سندھ حکومت سب ضبط کر لے گی، جن میں زیادہ تر سندھ کے بڑے بڑے اسپتال اوراسکول شامل ہیں۔ اگر یہ تمام چیزیں انہوں نے اپنے ہاتھ میں ہی لینی ہیں تو پھر بلدیاتی الیکشن کرا کر الیکٹیڈ ممبران کو لانے کی کیا ضرورت ہے جب ان کے اختیارات میں کچھ نہ ہو اس سے بہتر ہے کہ وہ الیکشن کرانے کا سوچنا چھوڑ دیں اور یہ غیر جمہوری عمل ہے۔ ہم اس کالے قانون کو ناصرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اس کالے قانون کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔ آج تمام پارٹیاں متحد ہیں اور سراپا احتجاج ہے اور سڑکوں پر آچکی ہیں اور دھرنے دے رہی ہیں کیونکہ یہ ایک پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے۔ تمام عوام اور خصوصی طور پر سندھ اور اس کے سب سے بڑے شہر کراچی کی عوام کا مطالبہ ہے ان کا احتجاج ہے کہ ان سے تمام اختیارات چھینے جا رہے ہیں او ر یہ ایک جمہوریت کا قتل عام ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے