چنئی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے میزبان بھارت کو آؤٹ کلاس کرکے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 12-10، 9-11، 13-11 اور 11-9 سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے بھارت کے پارتھ امبانی کو اسٹریٹ گیمز میں 11-7، 11-5 اور 11-4 سے ہرایا۔