کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء جو اپنا کام کرنے کے بجائے دوسروں پر تنقید اور صرف زبانی دعوے کرتے۔ سندھ کو برباد کرکے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی اب نفرت، تعصب، انارکی پیدا کر رہی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کورونا وائرس کی آڑ میں بھی کرپشن عروج پر ہے۔ وفاق سے ملنے والی امدادی پیکیج کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے باعث وفاقی حکومت، نیشنل کوریڈیشن کمیٹی کی ہدایت پر 5 کور کی نگرانی میں سندھ کے 80 ہسپتالوں میں آلات حفاظتی کیٹ اور سامان تقسیم کیے گیے۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ سندھ میں بحران سے نمٹنے کے اقدام صرف زبانی تھے اس لئے کورونا ریلیف فنڈز میں ناکامی کا سامنا رہا ہے اس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تین ارب روپے چیف منسٹر کے کورونا ریلیف فنڈز میں بیرون ملک سے لوگوں نے صرف 6 لاکھ روپے جمع کرائے، ایک ارب 49 کروڑ روپے صوبائی سرکاری ملازمین، ایک ارب 30 کروڑ روپے سندھ حکومت کی امداد، 15 کروڑ روپے بلدیاتی ملازمین کی تنخوائیں سے زبردستی کٹوتی کرکے ریلیف فنڈز میں ڈالے گئے ہیں جس کے علاوہ نجی اداروں نے بھی فنڈز دیئے ہیں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص و نوابشاہ میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں سرگرم گروہ پکڑا گیا، ملزمان کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلز، چھینے گئے موبائل فون برآمد
https://www.nopnewstv.com/gang-was-caught-…rcycle-snatching/