میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، مال مسروقہ و اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سندھڑی کی سربراہی میں ایس ایچ او پلھڈیوں و ایس ایچ او دلبر خان مہر پر مشتمل ٹیم کی پلھڈیوں تھانے کی حدود حیدری اسٹاپ دیر مٹھو فقیر روڈ پر واردات کرنے کے ارادے سے کھڑے دو جرائم پیشہ مسلح ملزمان کے خلاف خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی، میرپورخاص و نوابشاہ ڈویژن میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں سرگرم گروہ پکڑا گیا، ملزمان بنام دلبر مری، رشید عرف شاہنواز مری گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلز، چھینے گئے موبائل فون، کریڈٹ کارڈز اور دو پستول بمعہ میگزینز و گولیاں برآمد، ملزمان تھانہ پلھڈیوں اور دلبر خان مہر کے سرقہ بالجر کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، بعدازاں ملزمان کے خلاف مقدمات پلھڈیوں تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، واضع رہے کہ دونوں ملزمان پہلے بھی سال 2017,2018,2019 میں تھانہ پلھڈیوں کے سرقہ بالجبر، رہزنی، شراب فروشی و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے پانچ مزید مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی
https://www.nopnewstv.com/five-more-patien…from-mirpur-khas/