راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کا اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمن بلوانی، محکمہ زراعت کے آفیسران و پولیس اہلکاران کے ساتھ عوامی شکایات پر پیسٹی سائیڈ مارکیٹ جام پور کا دورہ اور پینڈی نامی دوائی کے جعلی ہونے پر عبدالحمید قریشی و دیگر کی دوکانوں سے سیمپلنگ بھی کی گئی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ڈی سی راجن پورذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ ہمارے ملک کی تمام تر معیشت و ریونیو زراعت کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہے جعلی ادویات بیچنے والے سے ہرگز رعایت نہیں برتی جائیگی، جعل سازی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر آج یہ دورہ کیا گیا ہے کہ دوران سیمپلنگ کرلی گئی ہیں لیبارٹری سے ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پیپلز پارٹی کورونا وائرس کی آڑ میں بھی کرپشن عروج پر ہے۔ وفاق سے ملنے والی امدادی پیکیج کا سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ طاہر ملک رہنما پی ٹی آئی
https://www.nopnewstv.com/corruption-is-also-on-the-rise/