کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابقہ چیئرمین سی بی اے پیپلز یونٹی ایس بی سی اے ابراہیم حسین کاکا، صدر اختر حسین فاروقی کو ریفرنڈم میں کامیاب ہونے پر ریفرنڈم اتحادی صدر کنٹریکٹ اینڈ ورک چارج ایمپلائز اتحاد یعقوب احمد شیخ کی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی، اسلم سموں و دیگر نے ناراض کارکنوں کو منا کر اپنے اتحاد میں شامل کرلیا جس کی وجہ سے ایس بی سی اے کے ریفرنڈم میں کامیابی یقینی ہوگئی۔ امید کرتے ہیں کہ لیبر بیورو کے رہنما کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل بھی حل کریں گے۔ ریگولر پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ساتھ دینگے۔ مزدور رہنما یعقوب احمد شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے محنت کش طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ بجٹ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہ پچیس ہزار روپے مختص کرنے پر سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں۔ باقی صوبے بھی 25 ہزار روپے تنخواہ مقرر کریں۔ مزدوروں کو مراعات اور سہولیات کی فراہمی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تعلیم اور صحت کی سہولیات محنت کش طبقے کے بچوں کو مفت فراہم کی جائیں۔