تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا امتیاز نارنجا کی "والدہ محترمہ” کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا امتیاز نارنجا کی "والدہ محترمہ” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور محمود ریاض، منصور علی بیگ، سیکریٹری فنانس ارشاد علی، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے سجاس کے سینئر ممبر روزنامہ 92 کے اسپورٹس ایڈیٹر، کراچی پریس کلب کے رکن پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن امتیاز نارنجا سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے، سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور امتیاز نارنجا سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ شب ادا کی گئی بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں موجودہ حالات کے تحت ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، دریں اثناء پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (اے آئی پی ایس) ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک، سیکریٹری پی ایس ڈبلیو ایف زاہد فاروق ملک سمیت فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بھی امتیاز نارنجا سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا کے دوران وزیر اعلی ہاؤس کی آرائش پر خطیر اخراجات عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ عبدالحاکم قائد
https://www.nopnewstv.com/the-cost-of-renovating-the/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں ایک سے زائد حکومتیں نہیں بنیں گی، سعید غنی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے