تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا انسانیت کی خدمت ہے اس لئے ضروری ہے کہ پیشگی تیاری کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا انسانیت کی خدمت ہے اس لئے ضروری ہے کہ پیشگی تیاری کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پروونشل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے متعلقہ محکموں کو ایک خط جاری کرتے ہوئے جلد ہیٹ اسٹروک کانٹیجنسی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا انسانیت کی خدمت ہے اس لئے ضروری ہے کہ پیشگی تیاری کی جائے ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو الرٹ رہنے، تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں، صحت مراکز میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے، ہیٹ اسٹروک سینٹروں میں انسانی جانوں کو بچانے والی مطلوبہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن کو فعال بنانے، لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر کیلئے آگاہی فراہم کرنے اور ضلع سطح پر بہتر حکمت عملی تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میرپورخاص میں رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے محکمہ شہری دفاع کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رضاکاروں کو تیار رکھنے، برف کے کارخانوں میں برف کی دستیابی کو یقینی بنانے کے کام کی نگرانی کرنے، سماجی تنظیموں، مخیر حضرات اور سول سوسائٹی سے مدد حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرنے اور ان مقامات کی نشاندہی کرنے جہاں موبائل میڈیکل ٹیم اور اسٹاف کی ضرورت کے مطابق مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کا امتیاز نارنجا کی "والدہ محترمہ” کے انتقال پر اظہار تعزیت
https://www.nopnewstv.com/condolences-on-t…f-imtiaz-naranja/

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے