تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شہریوں کو محرم الحرام کے دوران ایف ایم ریڈیو 88.6 اور یوٹیوب لائیو ٹرانسمیشن پر متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی۔ چیف ٹریفک آفیسر پشاور

شہریوں کو محرم الحرام کے دوران ایف ایم ریڈیو 88.6 اور یوٹیوب لائیو ٹرانسمیشن پر متبادل روٹس بارے آگاہی دی جائیگی۔ چیف ٹریفک آفیسر پشاور

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے دو محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق یکہ توت گیٹ، چوک ناصر خان، چوک شہباز، قصہ خوانی اور چوک یادگار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی محمد سعید، ڈی ایس پی ذکاء اللہ، ڈی ایس پی ظہور خان اور ڈی ایس پی اصلاح الدین اور دیگر ٹریفک حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے محرم الحرام کیلئے جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر سید ایم رضا کلف پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے امریکہ و کینیڈا مقرر

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جلوس والے راستوں کو کلیئر رکھیں اور شہریوں کو متبادل راستوں کے بارے میں آگاہی دیں، اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ایف ایم ریڈیو 88.6 اور یوٹیوب لائیو ٹرانسمیشن پر بھی متبادل روٹس بارے کے میں آگاہی دی جائیگی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ شہریوں اور مسافر گاڑیوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی گاڑیاں فورک لفٹر کے ذریعے اٹھائی جائیں اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ محرم میں کالے شیشوں کا استعمال اور ڈبل سواری کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے