Home / اہم خبریں / بیرسٹر سید ایم رضا کلف پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے امریکہ و کینیڈا مقرر

بیرسٹر سید ایم رضا کلف پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے امریکہ و کینیڈا مقرر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کلچرل لیٹریری انٹرنیشنل فرینڈز فورم کے صدر مجیب الرحمان خان نے کینیڈا میں مقیم بیرسٹر سید ایم رضا کو فورم کا نمائندہ خصوصی برائے امریکہ و کینیڈا مقرر کردیا انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سید ایم رضا طویل عرصے سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کا کلف پاکستان کا نمائندہ بننا خوش آئند ہے اس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہونے میں مثبت پیش رفت ہونے کے ساتھ ملک کا مثبت تاثر بھی ان دو ممالک میں اجاگر ہوگا۔

مزید پڑھیں: کس سے منصفی چاہیں؟؟ تحریر: پروفیسر رفعت مظہر

مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ کلف محدود وسائل کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے سید ایم رضا کو نئی ذمہ داریاں دینا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے بیرسٹر سید ایم رضا نے کلف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری، محنت کے فلسفے پر چلتے ہوئے ہی ملک سے مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کی مدد کرنا زندگی کا مشن ہے کوشش ہوگی کہ اپنی ذمہ داری کو بھرپور انداز سے انجام دے سکوں مجیب الرحمان، سید قلب محمد بے لوث اور بلامعاوضہ اس ملک کی معاشی، ثقافتی اور ادبی بقاء کے لئے لڑ رہے ہیں جس کے لئے ہم سب کو ان کا ساتھ دینا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے