Home / اہم خبریں / سیالکوٹ میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

سیالکوٹ میں چوری، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار، شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار، ڈی پی او سیالکوٹ بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، مبینہ پولیس مقابلوں اور ڈاکوؤں کی پکڑ دھکڑ کے بعد بھی سٹریٹ کرائم گراف کم نہ ہو سکا، شہری سراپاء احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ پولیس آفیسران شہریوں کو تحفظ دینے میں بھی بلکل ناکام دیکھائی دے رہے ہیں۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ڈسکہ سرکل اور صدر سرکل سرفہرست ہیں جہاں پر ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔ آئے روز ہونے والی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلوں اور ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے باوجود سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکو سرعام اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام تر دعوے بھی بے سود ہو گئے ہیں۔ چور ڈاکو گھروں میں گھس کر لوٹ مار کر رہے ہیں اور پولیس تھانوں میں آنے والے سائلین کو جھوٹی تسلیاں دینے میں لگی ہوئی ہے۔ شہریوں نے سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی سٹریٹ کرائم کی وارداتو ں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجا ب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے