تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرواہ گورچانی کے گاؤں کے پرائمری اسکول میں استاد کی عدم تعیناتی کیخلاف طلباء اور علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ 60 سے زائد طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ مظاہرین

میرواہ گورچانی کے گاؤں کے پرائمری اسکول میں استاد کی عدم تعیناتی کیخلاف طلباء اور علاقہ مکینوں کا احتجاج۔ 60 سے زائد طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جائے۔ مظاہرین

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے نزدیک تعلقہ کوٹ غلام محمد کی یو سی میر اللہ داد ٹالپر کے گاؤں حاجی میر خان گورچانی کے پرائمری اسکول میں استاد کی عدم تعیناتی کے خلاف اسکول کے علاقہ مکینوں علی اکبر گورچانی، عبداللہ گورچانی، علی اصغر گورچانی کی قیادت میں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل اسکول کا استاد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیا تھا اسکول میں 60 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں جوکہ ایک ماہ سے استاد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ مارچ میں سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں اگر فلفور استاد مقرر نہ گیا گیا تو طلباء و طالبات کا قیمتی سال ضائع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ تعلیم کوٹ غلام محمد اور ضلع میرپورخاص کے افسران کو تحریری طور پر آگاہ کیا مگر تا حال کچھ نہیں ہوا انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور کمشنر میرپورخاص سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کے اجلاس عام میں باڈی کی کارکردگی پر اراکین کا اظہار اطمینان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اجلاس عام میں اراکین نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے