چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) تھانہ عشریت کے حدود میں پیش آنے والے قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار، اور ڈسٹرکٹ میں منشیات کے خلاف جاری مہم میں چترال پولیس متحرک۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عشریت کے حدود میں مورخہ 3 مئی 2020 کو جنگلات کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران مسمی خیال محمد کو اقبال اور دیگر 6 ساتھیوں نے قتل کیا تھا۔ تھانہ عشریت کے ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔ چترال ڈسٹرکٹ میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تھانہ عشریت کے ایس ایچ او اسرار احمد نے کاروائی کرتے ہوۓ 3377 گرام چرس برآمد کی اس کے علاوہ تھانہ چترال کے ایس ایچ او سجاد حسین نے 115 گرام چرس برآمد کی، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: اسلام خیر خواحی کا مذہب ہے، دین اسلام کا بنیادی درس، غریبوں، ضرورتمندوں کی امداد اور دلجوئی کرنا ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین ضلع وسطی کراچی
https://www.nopnewstv.com/the-basic-teachi…m-is-to-help-and/