تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام خیر خواحی کا مذہب ہے، دین اسلام کا بنیادی درس، غریبوں، ضرورتمندوں کی امداد اور دلجوئی کرنا ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین ضلع وسطی کراچی

اسلام خیر خواحی کا مذہب ہے، دین اسلام کا بنیادی درس، غریبوں، ضرورتمندوں کی امداد اور دلجوئی کرنا ہے۔ ریحان ہاشمی چیئرمین ضلع وسطی کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی ریحان ہاشمی نے کہا کہ دین اسلام کا بنیادی درس، غریبوں، ضرورتمندوں کی مدد اور دلجوئی کرنا ہے۔ اسلام خیر خواحی کا مذہب ہے اسلام میں حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وحدت امت اور نیکی کمانے کے مواقع دوسرے مہینوں سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے راجپوت کالونی میں ضرورت مند خواجہ سراؤں کے گھروں پر اناج پہنچانے اور علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا مظلوم ترین طبقہ ہے حکومت ان کو روزگار فراہم کرے تاکہ یہ لوگ باعزت طریقے سے گزر بسر کرسکیں۔ حق پرست منتخب نمائندے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بلا تفریق رنگ و نسل و قومیت فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہزاروں ضرورت مندوں کے گھروں تک راشن اور غذائی اجناس پہنچائی جارہی ہے۔ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مندوں کی دہلیز تک تحفہ افطار کی ترسیل کا کام بلا تعطل جاری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: رمضان المبارک کے دوران مارکیٹ میں صاف ستھری اور میعاری سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی
https://www.nopnewstv.com/ensure-the-suppl…lean-and-quality/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے