تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کی صدر آل سٹی تاجر اتحاد، چیئرمین سٹی تاجر اتحاد، صدر بولٹن مارکیٹ اور صدر صرافہ تاجر اتحاد سے ملاقات

مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کی صدر آل سٹی تاجر اتحاد، چیئرمین سٹی تاجر اتحاد، صدر بولٹن مارکیٹ اور صدر صرافہ تاجر اتحاد سے ملاقات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کی صدر آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ، چیئرمین سٹی تاجر اتحاد شِیخ محمد عالم، صدر بولٹن مارکیٹ رفیق جدون اور صدر صرافہ تاجر اتحاد شاکر فینسی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تاجر برادری کو درپیش صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ تاجر برادری نے اپنے تحفظات سے مرکزی رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک کو آگاہ کیا۔ تاجر برادی نےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے سبب لاک ڈاون سے شہر کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس وقت شہر میں تمام دکانیں ایک مہینے سے بھی زائد عرصے سے بند ہیں، جس سے کاروباری طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ تاجر برادری نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاجر برادی کورونا کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملردرآمد کرنے کو تیار ہے۔ بعد ازاں مرکزی رہنما طاہر ملک نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ انکے مطالبات کو ہر صورت اعلی قیادت تک پہنچائے گے۔ طاہر ملک نے کہا کہ حکومت سندھ اس وقت عوام دشمن اقدمات کر رہی ہے۔ کورونا کے خوف سے شہر کو بند کیا ہوا ہے، حکومت بتائے کہ جب کاروبار زندگی بند ہے تو لوگ کھائینگے کیا؟ ان حالات میں شہری کورونا سے نہیں بھوک و افلاس سے تنگ ہیں۔ حکومت سندھ فوری تاجر برداری سے تعاون کرے اور انکے لیے ایس او پی بنائے جائیں اور کاروبار کی فوری اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مقررہ سماجی فاصلہ کی پابندی اور کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی مجموعی طور پر چھ سپر اسٹورز سیل
https://www.nopnewstv.com/karachi-sells-six-supermarkets-for/

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے