کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر مقررہ سماجی فاصلہ کی پابندی اور کھانے پینے کی اشیاء کے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی میں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں قائم مختلف سپر اسٹورز کے خلاف کاروائی کی ہیں انہوں نے مجموعی طور پر چھ سپر اسٹورز کو سیل کیا ہے جو اسٹورز سیل کیے گیے ہیں ان میں امتیاز اسٹور گلشن اقبال، امتیاز اسٹور بہادرآباد، امتیاز اسٹور طارق روڈ، ناہید سپر مارکیٹ شہید ملت، چیس سپر مارکیٹ اور بن ہاشم یونیورسٹی روڈ صفورا شامل ہیں کمشنر نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی ہدایت اور پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کاروائی کریں۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پولیس کو عوام کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ناکوں کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی
https://www.nopnewstv.com/the-police-need-…e-their-attitude/