کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے ترکی کے مختلف صوبوں میں لگنے والی آگ اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی عوام برادر اسلامی ملک میں ہونے والے اس المناک حادثے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دل سے دکھی ہیں۔ بہ حیثیت چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں اپنی سیاسی جماعت اور اپنے ملک کے عوام کی طرف سے ترک حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی، تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترک عوام کے شانہ بشانہ ہے۔ ہم ترکی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور وفات پانے والوں کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط اسلامی برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔ دونوں ممالک دائمی رشتے سے منسلک ہیں۔ ان تعلقات کو قائم رکھنا اور مضبوط بنانا دونوں ممالک کے عوام اور انسانیت کی بھلائی کیلئے ضروری ہیں۔ ایک بار پھر اس مشکل وقت میں برادر ملک ترکی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔