میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایچ او ٹاؤن زیشان لشاری کی بروقت کاروائی، چاکر خان مری کو قتل کرنے والے چاروں ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار، 31 جولائی کو 10 بجے صبح مری برادری کی معزز شخصیت، چاکر خان مری کو ٹاؤن تھانے کی حدود سندھ سوئیٹ ہوٹل پر نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر کے فرار ہوگئے تھے، جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے جاوید ولد چاکر خان مری کی مدعیت میں داخل کیا گیا تھا، ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے نوٹس لیتے ہوئے جاۓ وقوعہ کا معائنہ کیا اور ایس ایچ او زیشان لشاری کو چاروں ملزمان کے جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے، ایس ایچ او ٹاؤن زیشان لشاری اور اے ایس آئی عباس علی عباسی بمعہ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ قتل میں ملوث ملزمان ولی محمد ولد خمیسو مری، علی دوست ولد خمیسو مری، سائیں بخش ولد ٹکر خان مری اور محبت ولد جمن خان مری کو خفیہ اطلاع پر ٹنڈو آدم ناکہ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان تھانہ ٹاؤن کے قتل کے مقدمہ میں ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھے۔