سیاسی، سماجی شخصیات صحافی تنظیموں اور وکلا حضرات کی جانب سے محمد دانش احمد خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔
لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینیئر اینکر پرسن شالیمار رپورٹر ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ اور ایڈیٹر روزنامہ شالیمار محمد دانش احمد خان کی سالگرہ کے موقعہ پر دانش احمد خان کا کہنا ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار سالگرہ کو جوش و خروش سے نہیں منایا جائے گا کیونکہ ہمارے مسلمان بھائیوں بہنوں پر فلسطین میں ظلم کی انتہا ہو چکی ہے ان کے پاس دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محمد دانش احمد خان سے جب پاکستان اور انڈیا کی کشیدگی کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا ہمیں فخر ہے اپنی پاک فوج پر جن کی انتھک محنت ہی کی وجہ سے ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے جوان بارڈرز پر ہماری حفاظت کے لیے ہر وقت کھڑے ہیں ہماری پاک فوج نے مودی سرکار کو منہّ توڑ جواب دیا پوری دنیا میں بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔