کاراکاس (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا میں سمندر سے دراندازی کر کے صدر نکولس مادورو کو معزول کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے 8 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ نیسٹر ریورول نے بتایا کہ کولمبیا میں تشکیل دیے گئے گروپ نے تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع میکوٹو کے ساحل سمندر پر اترنے کی کوشش کی جسے فوج اور خصوصی پولیس یونٹوں کے ذریعہ ناکام بنا دیا گیا۔ نیسٹر ریورول نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 8 حملہ آور مارے گئے جب کہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں کی باقیات کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب کولمبیا نے اس واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں وافر مقدار میں چھالیہ، گٹکا، ایرانی ڈیزل، اسمگل شدہ گاڑیاں و ملزمان گرفتار
https://www.nopnewstv.com/pakistan-coast-g…rrests-smugglers/