Home / اہم خبریں / امیچور گالف چیمپئن عمر خالد ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کے ٹاپ گالفر بن گئے

امیچور گالف چیمپئن عمر خالد ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کے ٹاپ گالفر بن گئے

 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیچور گالف چیمپئن عمر خالد ورلڈ رینکنگ میں پاکستان کے ٹاپ گالفر بن گئے۔ ورلڈ امیچور ٹاپ ٹین رینکنگ میں عمر خالد نے سترہ سال یا اس سے کم عمر گالفرز کو جوائن کر لیا ہے۔ گزشتہ سال مختلف ایونٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کی بدولت وہ کیریئر کی بہترین درجہ بندی 296 پر آگئے ہیں۔ اس سے قبل ان کی رینکنگ 378 تھی۔ کراچی کے نکسر کالج کے اسٹوڈنٹ عمر خالد کی رینکنگ میں 82 درجے کی ترقی ان کے ایک کے بعد ایک امیچور ٹائٹل جیتنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان اوپن اور چیف آف ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جیتی ہیں۔ عمر خالد نے ورلڈ رینکنگ میں موجود پاکستان کے ٹاپ امیچور گالفر سلمان جہانگیر کو پیچھے چھوڑ دیا جن کی رینکنگ 354 تھی۔

مزید پڑھیں: پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ کی طالبہ پروین رند کو ہراساں اور تشدد کرنے کے مذمت کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/peoples-medical-college-nawabshah

واضح رہے کہ عمر خالد صرف سولہ سال کی عمر میں قومی امیچور گالف چیمپئن شپ جیت کر گزشتہ برس پاکستان کے سب سے کم عمر چیمپئن بنے تھے۔ ایشین گالفرز میں ان کی رینکنگ 32 ہو گئی ہے۔ صرف تیرہ ماہ قبل عمر خالد نے ورلڈ امیچور گالف رینکنگ میں جگہ بنائی تھی اور اب وہ تیزی کے ساتھ 296 پر آئی ہے جو پاکستان گالف کے لئے انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ عمر خالد نے گزشتہ دنوں فیلڈو سیریز پاکستان چیمپئن شپ 27 اسٹروکس کے ریکارڈ مارجن سے جیتی تھی جس پر چھ مرتبہ ریکارڈ فیلڈو سیریز جیتنے والے سر نک فیلڈو نے بھی ان کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اتنی کم عمری میں ایسی متاثر کن کارکردگی روشن مستقبل کی نوید ہے۔ عمر خالد کا کہنا ہے کہ ورلڈ رینکنگ امیچور ایونٹس میں شرکت کرنا اعزاز کی بات تھی تاہم اب پاکستان میں گالف سیزن ختم ہوگیا ہے لہٰذا پاکستانی گالفرز کو اپنی رینکنگ بہتر کرنے کےلئے بیرون ملک جا کر ورلڈ رینکنگ ایونٹس میں شرکت کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ ورلڈ گالف رینکنگ میں عمر خالد اور سلمان کے علاوہ یاشل شاہ 480، صائم شازل 670، تیمور ملک 759 جبکہ عمر کھوکھر 1280 درجہ بندی پر ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے