پشاور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونحوا کے صدر عاصم شیراز، سینئر نائب صدر عمران یوسفزئی، جنرل سیکرٹری شاہد خان سمیت تمام عہدیداران اور ممبران کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کے انتخابات میں آصف خان کو صدر، شاہد عثمان ساٹی کو جنرل سیکرٹری، محمود ریاض کو سینیئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب کو بلا مقابلہ نائب صدور، اصغر عظیم کو جوائنٹ سیکریٹری، جعفر حسین انفارمیشن سیکریٹری، شاہد انصاری بلامقابلہ سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مجلس عاملہ کی نشت پر زبیر نذیر خان، عمر شاہین، علی حسن شہزادہ معین الدین، اکبر علی، احسان خان، شاہ زیب بیگ اور جاوید اقبال، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان حسین، محسن مہدی کو بھی ایس ڈبلیو اے کے پی کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔