کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی، مولانا تاج محمد ناہیوں، سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ و دیگر نے کہا ہے کہ جے یو آئی غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور روزنامہ امت کیساتھ ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے اور ان کے جملہ پسماندگان کو غم کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطاء فرمائے، رنج و الم کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔