کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی ضلعی وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے پیپلز پارٹی کے وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام وزراء کورونا کو روکنے میں کم اور ٹوئیٹر پر زیادہ وقت گزار رہے ہیں پیپلز پارٹی کی میڈیا ٹیم ہر ممکن عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے پی پی وزیر بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کرتے تو بہتر ہوتا راشن کی تقسیم پر وزیروں کی فوج نے اب تک کوئی واضح حکمت عملی نہیں بتائی وزراء کی مصروفیات سوشل میڈیا پر زیادہ دکھائی دے رہی ہے عوام کی پریشانی سے صوبائی وزراء کو کوئی دلچسپی نہیں پیپلز پارٹی کے وزیر اگر گراؤنڈ پر اتر کر عوامی مسائل حل کریں تو اچھا ہوگا روز نئے بیان اور نوٹیفیکیشن سے عوام سخت مشکل کا شکار ہیں سندھ حکومت بتائے کے رمضان سے متعلق مساجد کے لیے کیا ایس او پیز بنائیں ہیں، علماء کرام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سندھ حکومت بیان کے بجائے عملی اقدامات کا سوچے انہوں نے کہا کہ عوام بھوک اور افلاس سے بلک رہے ہیں 8 ارب کا راشن کہاں بانٹا گیا سندھ حکومت حساب دے 6 لاکھ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کردی گئی کہ کسی کو کانوں کان خبر بھی نہ ہوئی اتنی رازداری سے راشن کی تقسیم کرنے کی وجہ کیا تھی کہ سندھ حکومت کے وزیروں کو بھی نہیں معلوم کے 8 ارب کا راشن آخر کار کہاں گیا۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو پر تنقید کرنے والوں کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کرارا جواب
https://www.nopnewstv.com/sindh-government…er-murtaza-wahab/