تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو پر تنقید کرنے والوں کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کرارا جواب

وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو پر تنقید کرنے والوں کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کرارا جواب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو پر تنقید کرنے والوں کو ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کرارا جواب دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ڈاکٹر عزرا فضل کو تین بار منتخب رکن قومی اسمبلی کا اعزاز حاصل ہے۔ 2018 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وہ بطور وزیر صحت خدمات انجام دے رہی ہیں۔ کورونا وائرس کے پاکستان میں آغاز کے وقت سے وزیراعلی سندھ اور ڈاکٹر عزرا فضل متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے آغاز پر وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی قیادت بغلیں بجانے میں مصروف تھے۔ جب وفاقی حکومت ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کرنے میں ناکام ہوئی اس وقت ڈاکٹر عزرا فضل نے اہم اقدام اُٹھایا سندھ کی وزیر صحت نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کا اہتمام کروایا۔ وفاق کی حدود کراچی ائیر پورٹ پر سندھ کے ڈاکٹروں کی تعیناتی کا فیصلہ بھی صوبائی حکومت نے کیا۔ تنقید کرنے والے اس وقت چینی آٹا مافیا کو بچانے کی تدبیریں کر رہے تھے۔ آپ کو یاد ہو یا نہیں عوام بخوبی جانتے ہیں وفاق کی نالائقی کی وجہ سے تفتان بارڈر سے آنے والے زائرین کی دیکھ بھال نہ ہوسکی، اس وقت وزیراعلی اور وزیر صحت نے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ اور انکی دیکھ بھال کا فیصلہ کیا۔ الحمداللہ سکھر میں رکھے گئے تمام 1183 زائرین صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ مشکل وقت میں بجائے اتحاد اور وفاقی وزراء مسلسل تنقید میں مصروف ہیں۔ افسوس کہ تنقید کرنے والے ان وفاقی وزراء کو شاباش دی جاری ہے۔ آئیں ان حالات میں اختلافات سے بالا تر ہوکر مشترکہ حکمت عملی طے کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ دیر ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال میں کرونا وائرس کا پہلا کیس مثبت آگیا۔ 48 سالہ شہاب الدین چند دن پہلے تبلیغ سے واپس آیا تھا
https://www.nopnewstv.com/the-first-case-o…a-virus-positive/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے