Home / اسلام آباد / اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکیلوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت کی تمام عدالتیں تا حکم ثانی بند کر دی گئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکیلوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت کی تمام عدالتیں تا حکم ثانی بند کر دی گئیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ پر وکیلوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت کی تمام عدالتیں تا حکم ثانی بند کر دی گئیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت اسلام آباد کی عدالتیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
عدالتوں کی بندش کے احکام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیے ہیں۔ خیال رہے کہ چیمبرز گرائے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی توڑ پھوڑ کی اور چیف جسٹس کے چیمبر کے باہر شدید نعرے بازی کی۔ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے شدید احتجاج کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعرے لگاتے ہوئے چیف جسٹس کے بلاک میں داخل ہوگئے جب کہ وکلا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور ان کے چیمبر کے باہر نعرے بازی کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس بلاک میں جب وکلا آئے تو اس وقت اسپیشل سیکیورٹی پولیس نہیں تھی اور اسلام آباد پولیس کے دستے کافی دیر بعد عدالت پہنچے جب کہ اس دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اپنے چیمبر میں محصور ہوگئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے