تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بااثر افراد کی جانب سے 8 ایکڑ زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کے خلاف میہڑ متاثرہ افراد کا احتجاج

بااثر افراد کی جانب سے 8 ایکڑ زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کے خلاف میہڑ متاثرہ افراد کا احتجاج

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) بااثر افراد کی جانب سے 8 ایکڑ زرعی زمین پر زبردستی قبضہ اور فصل اٹھانے کے خلاف میہڑ کے گاؤں لونگ مہیسر کے رہاشی خواتین اور مرد حضرات سکندر مہیسر، مسمات یاسمین، رباب مہیسر, یاسر و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ شدید نعرے بازی کی اور قرآن پاک پر حلف لیتے ہوۓ مظاہرین نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بااثر قاضی عارف مہیسر، نوید مہتاب، جنید، قاضی نصیر مہیسر، قاضی شریف، قاضی حمیداللہ، قاضی واجد مہیسر و دیگر دیھ رونی میں ہماری زرعی زمین پر زبردستی قبضہ کیا ہے ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہماری فصل اٹھا کر لے گئے ہیں ہم میہڑ پولیس کے اے سیکشن تھانہ پر پولیس کو اطلاع دی مگر پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ میہڑ پولیس ملزمان کی ساتھی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان ہمیں دھمکا رہے ہیں ملزمان نے ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا عدالت نہ ہمارے حق میں فیصلہ دیا اس کے باوجود ملزمان زبردستی کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے