Home/اہم خبریں/مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کے کارکن اور قیادت قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ
مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کے کارکن اور قیادت قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں۔ یاسر عدیل شیخ صوبائی صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) کے صوبائی صدر یاسر عدیل شیخ نے کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں میں میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حفاظتی کٹس کی تقسیم کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن کے کارکن اور قیادت قوم کے شانہ بشانہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پولیس سمیت قومی سلامتی کے تمام اداروں کے اہلکاروں کی حفاظت بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ ہمارے محاٖفظ محفوظ ہونگے تو قوم کی حفاظت بہتر انداز سے کر سکیں گے۔ میاں شہباز شریف کی طرف سے بھیجی گئی حفاظتی کٹس پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ اس جنگ کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے اپنے ساتھیوں یونین کونسل 37 کے کونسلر وصوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، کوآرڈینیٹر عامر شیخ، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سردار سہیل، ضلع وسطی کے صدر دانیال تنویر، صدر کورنگی ابراہیم شیخ، جنرل سیکریٹری عثمان یوسفزئی، صدر ضلع غربی عادل عمران، سوشل میڈیا ٹیم کے رکن نعمان سواتی، محمد خورشید اور جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع کورنگی نوید راجپوت کے ہمراہ کراچی پولیس خصوصا ٹریفک اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارو ں کے اہلکاروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے بھیجی گئی حفاظتی کٹس تقسیم کیں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کی خصوصی ہدایات ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے اہلکاروں کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے پولیس اور مسلح افواج کے اہلکار ہمارا اٹوٹ انگ ہیں ان کی خدمات کا صلہ چند ہزار روپوں کی تنخواہ نہیں بلکہ دل و جان سے ان کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے سے ادا ہوسکے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور تمام ذیلی اداروں کی قیادتیں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے قوم کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ تنہا حکومتی اقدامات کورونا وائرس کو شکست نہیں دے سکتے ہم سب کو جامع حکمت عملی اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کورونا کو شکست دینی ہے تمام تر حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر عمل کر کے ہی ہم اپنے پیاروں اور ہموطنوں کو اس عالمی وبا سے بچا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور و دیگر رہنماؤں کا صحافتی دنیا کے باہمت اور نڈر صحافی احفاظ الرحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار