تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

نوشہرو فیروز پولیس کا جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداد اللّٰہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز الطاف حسین لغاری کی خصوصی ہدایات کے پیش نظر ضلع پولیس نوشہرو فیروز کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات فروشان اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز نے مخفی اطلاع پہ مورو کی حدود میں کاروائی کرکے، منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ضمیر چانڈیو کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کرکے، مورو تھانہ پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری کاروائی میں پڈعیدن پولیس نے مخفی اطلاع کاروائی کرکے، منشیات فروش کو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم روشن علی راجپر کے قبضے سے 1150 گرام چرس برآمد کرکے، پڈعیدن تھانہ پر نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تیسری کاروائی میں مورو پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، منشیات فروش ملزم کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم سکندر جسکانی کے قبضے سے 1900 گرام بھنگ برآمد کرکے، متعلقہ تھانہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چوتھی کاروائی میں پھل پولیس نے مخفی اطلاع پہ کاروائی کرکے، ملزم کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم دلاور/ دلو کھوسو کے قبضے سے سنگل بیریئر شاٹ گن اور 3 کارتوسز برآمد کرکے، سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے