تازہ ترین
Home / اسلام آباد / مستحقین تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شفاف طریقہ کار طے ہونا چاہیے۔ یاسر خان کوارڈینٹر نیٹ ورک فار ہیومین رائٹس اینڈ جسٹس خیبر پختونخوا

مستحقین تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شفاف طریقہ کار طے ہونا چاہیے۔ یاسر خان کوارڈینٹر نیٹ ورک فار ہیومین رائٹس اینڈ جسٹس خیبر پختونخوا

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) نیٹ ورک فار ہیومین رائٹس اینڈ جسٹس خیبر پختونخوا کے کوارڈینٹر یاسر خان نے کہا ہے کہ مستحقین تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شفاف طریقہ کار طے ہونا چاہیے تاکہ امداد کو کسی بھی طرح کی طرفداری اور سیاسی رنگ سے محفوظ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کیا۔ یاسر خان کا مزید کہنا تھا خیبر پختونخوا میں غربت دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے اس لیے یہاں پر امداد کا مستحق افراد تک پہنچنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے اس حوالے سے رائے دی کہ مستحقین کی لسٹیں مساجد کے باہر چسپاں کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں مہنگے داموں اشیاء کی فروخت کو روکنا ہوگا اور ضروری اشیاء کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں سرکاری عملہ غائب ہے انہوں نے خاص طور پر اس حوالہ سے تیمرگرہ کی ٹی ایم اے کا حوالہ دیا کہ وہاں کام بالکل ٹھپ ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان ہیروز کو سلام پیش کریں جن میں ڈاکٹرز، نرسز، پولیس، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خاص طور پر افواج پاکستان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ایس ایس پی ضلع میرپورخاص کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس کی تقسیم
https://www.nopnewstv.com/distribution-of-checks-in-respect/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے