تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی ضلع میرپورخاص کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس کی تقسیم

ایس ایس پی ضلع میرپورخاص کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس کی تقسیم

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کی جانب سے ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیش کی مد میں رقوم کے چیکس تقسیم کیئے گئے، جبکہ ضلع بھر کے تمام تفتیشی افسران نے تفتیش کی مد میں دیئے جانے والی رقوم کے چیکس وصول کئےـ اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی عمل میں ہر طرح کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت پورا کیا جائے اور تفتیشی عمل کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے، تاہم اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برادشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی عمل کو جدید بنیادوں پر استوار کرنا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو کیفر کردار تک پہچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن جیسے ادارے ملک کا اثاثہ ہیں، جنکی انتھک اور بلا امتیاز خدمت سے معاشرے کے محروم طبقات مستفید ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن
https://www.nopnewstv.com/organizations-su…s-the-al-khidmat/

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے