بینکاک/ تھائی لینڈ (رپورٹ: عمران یوسف) تھائی لینڈ بینکاک میں تھائی پاکستان بزنس کونسل کے ایگزیکٹو ممبرز کی سال 2019 کی پہلی میٹنگ ہوئی جس میں سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد اور کمرشل کونسلر غلام نبی کمبو نے شرکت کی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے بورڈ سب ممبرز کو پاکستان کی موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کے ویزے میں آسانی سے مطلق آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ تھائی لینڈ کو ویزا آن آرائیول کردیا ہے جس سے پاکستان میں آنے والے بزنس مینوں کو آسانی ہوگی۔ کمرشل کونسل غلام نبی کمبو نے پاکستان کی ایکسپورٹ مارکیٹ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان کی تھائی لینڈ سے 2018 میں ایکسپورٹ میں کتنی بہتری آئی ہے۔ تھائی گورنمنٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے پاکستان میں انویسٹمٹ کا اظہار کیا۔ کلیانس پوسداوو بورڈ آف انویسٹمنٹ تھائی لینڈ کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان میں سرمایاکاری کے خواہشمند ہیں۔
![]()