کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 11 یونٹس ٹرپ کر گئے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 16 میں سے 5 یونٹس پہلے سے خراب ہیں اور مزید 11 یونٹس ٹرپ گر جانے سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث پاور ہاؤس کے یونٹس میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق دھند ختم ہونے یا اس میں کمی کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔
![]()