تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد 67 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد آج 67 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ روحی بانو کو 3 دسمبر کو استنبول کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اداکارہ پچھلے دس دن سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور وہ ذہنی امراضِ میں بھی مبتلا تھیں۔ روحی بانو کی بہن کا کہنا ہے کہ ساری فیملی اس وقت ترکی میں ہے، ابھی ان کی پاکستان میں تدفین سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ 10 سال قبل اداکارہ کے اکلوتے بیٹے کو لاہور میں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے روحی بانو ذہنی طور پر بیمار رہیں۔ اداکارہ روحی بانو نے علم نفسیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اور شہرت حاصل کی۔ روحی بانو سے متعلق پاکستانی ڈرامہ و فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ جس آسانی سے سنجیدہ و مشکل کردار ادا کرجاتی تھیں ایسا دیگر اداکاروں کے لیے کرنا مشکل ہوتا تھا۔ روحی بانو نے 70 اور 80 کی دہائی میں ملکی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کیا اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ کل سے شروع ہوگا

کراچی, (رپورٹ، زیشن حسین) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے