ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم شہر میں دن دھاڑے سرے عام فیصل عباسی پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ کرنے کے خلاف پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے پریس کلب ٹنڈو آدم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ پاسبان رہنماء سلطان خاصخیلی، محمد سلیم چیمہ، غلام جیلانی اور دیگر نے کہا کہ ٹنڈو آدم شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ متاثرہ شخص کو سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر زمینی تنازعہ تو حل کر دیا گیا تاہم انتظامیہ نے متاثرہ شخص کو تحفظ دینے میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا ہے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کے شہری کا زرعی زمین کے قبضے کا معاملہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ضلع سانگھڑ میں اپنی مثال آپ ہے اس فیصلے سے با اثر خاندان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے گزشتہ روز ہونے والا واقعہ زمینی معاملے کا شاخسانہ ہے رہنماؤں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کے ویڈیو بیان میں ملزمان کی سرپرستی کرنے والے افراد کے خلاف بیان کے بعد بھی انتظامیہ نے مبینہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے اس واقعہ سے عام شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہیں انہوں نے چیف جسٹس، آرمی چیف اسٹاف، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کے شہری فیصل عباسی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان اور ملزمان کی مبینہ سرپرستی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔
![]()