Home / اہم خبریں / کراچی میں عزیز آباد پولیس مقابلہ 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ رنگے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار

کراچی میں عزیز آباد پولیس مقابلہ 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ رنگے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں عزیز آباد پولیس مقابلہ 2 رکنی گینگ پر مشتمل ڈکیت گروہ رنگے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، چوری شدہ موباٸل فونز و موٹر ساٸیکلز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسف زئی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ڈی ایس پی عزیز آباد شوکت کی سربراہی میں ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر بمعہ پولیس پارٹی غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر کی سربراہی میں بدنام زمانہ ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں کو زخمی حالت میں دھر لیا دونوں ملزمان شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے تھے پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فاٸرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فاٸرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر کے نشانے پر ملزمان میں شامل شاہد اور عدنان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز نقدی، چوری شدہ موٹر ساٸیکلز، و موباٸل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز آباد وقار قیصر نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم کے مکمل خاتمے تک غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کو جاری رکھ کر ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کیا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے