Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر تعلیم و سیکریٹری کالج ایجوکیشن کی ہدایات پر "پلے فار پاکستان” کے سلوگن میں سندھ کالج گیمز 2018-2019 حیدرآباد ریجن میں فیز ٹو کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا

صوبائی وزیر تعلیم و سیکریٹری کالج ایجوکیشن کی ہدایات پر "پلے فار پاکستان” کے سلوگن میں سندھ کالج گیمز 2018-2019 حیدرآباد ریجن میں فیز ٹو کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) منسٹر ایجوکیشن سردار شاہ و سیکریٹری کالج ایجوکیشن پرویز احمد سیہڑ کی ہدایات پر "پلے فار پاکستان” کے سلوگن میں سندھ کالج گیمز 2018-2019 کے سلسلے حیدرآباد ریجن میں فیز ٹو کا آغاز حیدرآباد زون ون کے انٹر کالیجیٹ بوائز اینڈ گرلز والی بال ٹورنامینٹ سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لطیف آباد میں ہوگی۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز (انسپیکشن) و ریجنل  اسپورٹس کمیٹی کی سیکریٹری پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو کی ہدایات پر میزبان کالج کے پرنسپل پروفیسر شاداب حسین، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن احمد نواز، طارق توفیق و جیمخانہ کمیٹی کے دیگر ممبران و اساتذہ کرام نے ایونٹ کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے کے لیئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیئے ہیں جبکہ حیدرآباد کے فوکل پرسن اسپورٹس عقیل احمد، ریجنل اسپورٹس کمیٹی کے ممبر پرویز احمد شیخ اور حیدرآباد زون ون کے کنوینیئر خرم رفیع صدیقی نے مختلف اوقات میں وینیو کا دورہ کیا۔ والی بال ایونٹ کے لیئے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن احمد نواز نیازی کو سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانان خاص میں ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ و ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز (انسپیکشن) پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو ہونگے اور بوائز و گرلز والی بال ایونٹس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر مینیجمینٹ کمیٹی، ریجنل اسپورٹس کمیٹی و تمام میل فیمیل ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کو مدعو کیا گیا ہے۔دریں اثناء دادو جامشورو زون ٹو کے کنوینیئرز پرویز احمد شیخ اور ریحانہ بھٹی کے اعلامیئے کے مطابق زون ٹو کےتمام میل فیمیل ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کا اجلاس گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں منعقد ہوگا جس میں زون ٹو کی افتتاحی تقریب سے متعلق فیصلے کیئے جائیں گے جبکہ انٹر کالیجیٹ مقابلوں کے ڈراز بھی نکالے جائیں گے تاکہ 16 جنوری سے مقابلوں کا آغاز کیا جاسکے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے