ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میونسپل انتظامیہ کی بے توجہی لاپروائی کی وجہ سے ٹنڈو آدم کے علاقے جوہر آباد کے قدیم قبرستان کو آوارہ کتوں نے اپنی آمجگاں میں تبدیل کرلیا ہے قبروں کی بے حرمتی اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث قبروں کے اوپر اور اردگرد کچروں کے ڈھیر نظر آنے لگے ہیں ٹنڈو آدم کا یہ قدیم قبرستان جنگل کی صورت اختیار کرگیا ہے قبروں کے اوپر جھاڑیاں لگنے سے قبروں کے نام و نشان تک مٹ چکے ہیں جہاں شہری اپنے پیاروں کو ایصال ثواب کے لیے آنے والوں کو شدید تکالیف و دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب کتوں کی بھرمار کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے قبروں کو کھود کر ٹولیوں کی شکل میں قبر کو اپنا مسکن بنایا ہوا ہے جبکہ مردہ حالت میں کتے قبروں کے قریب دیکھے گیے ہیں قبرستان میں موجود گورکن کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے انتقال کرجانے والے شیر خوار پیدائشی بچوں کو دفنانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کتے کو قبر سے لاش نکال کر فرار ہوتے دیکھا گیا ہے مگر عدم توجہ کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے ٹنڈو آدم کی میونسپل انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ قبرستان کی دیکھ بھال کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں قبرستان کے اندر لائیٹنگ، چوکیداری نظام اور ہینڈ پمپ کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ ایصال ثواب کے لیے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ڈی سی سانگھڑ سے اپیل کی کہ قبرستان میں قبضہ مافیا کے خلاف بھی سخت کاروائی کرکے غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرایا جائے۔
![]()