تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلزیوتھ تحصيل میہڑ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 یوم پیدائش کی تقریب یوتھ آفس میں منعقد کی گئی

پیپلزیوتھ تحصيل میہڑ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 یوم پیدائش کی تقریب یوتھ آفس میں منعقد کی گئی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) پیپلزیوتھ تحصيل میہڑ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 یوم پیدائش کی تقریب یوتھ آفس میں منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 پیدائش کی تقریب پیپلز یوتھ آفس ميہڑ میں منعقد کی گئی پیپلز یوتھ دادو اور تحصیل میہڑ کے رہنما پرویز پنہور، نظر پنہور، آصف رضا سومرو اور دیگر کارکنان کی طرف سے منائی گئی تقریب میں پیپلزپارٹی ضلع دادو کے جنرل سکریٹری غلام دستگیر گورڑ، تحصیل میہڑ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محراب لاکھیر، یوتھ ضلع دادو جنرل سیکرٹری نوراحمد پنہور، ریاض چانڈیو، جمیل مہیسر، عبدالغفار ایری، عبدالحلیم بروہی، امیر سہول ایڈوکیٹ، ریاض ڈیرو، رضا مہیسر، امیر سولنگی، عبدالحمید قمبرانی سمیت دوسرے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی تقریب میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی پیپلزپارٹی سماجی، انصاف، سوشلسٹ، نظریات اور جمہوریت پر یقین رکھنے کے منشور پر روز بروز عوام میں مقبول ہوتی جا رہی ہے 1970 کے الیکشن میں ذوالفقار علی بھٹو روٹی کپڑا اور مکان کا نعره لیکر عوام میں گئے تو بہت کامیابی ملی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار سنبھالا تو ملک کے دو حصے ہو گئے جس کے باعث سویلین مارشل لاء کے لیے ایڈمنسٹریٹر ہوۓ 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے ذوالفقار علی بھٹو 1973 سے 1977 تک عوام کے منتخب وزیراعظم رہے ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور بھارت میں شملہ معاہدہ کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھی انہوں نے مزید کہا کہ پی پی عوامی پارٹی ہے ہم پی پی مخالفوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر چلنے والے ہیں اور شہید بے نظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے جانثار ہیں ہمارے قائد پر اگر کسی نے ہاتھ ڈالا تو دمادم مست قلندر ہوگا جبکہ تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید، بے نظیر بھٹو شہید، غازی نصراللہ پنہور اور دوسرے پیپلز پارٹی کے شہداء کو ایصال ثواب کے لئے دعائیں مانگی گئی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ رہنماؤں کی طرف سے شاندار تقریب کرنے پر پیپلز یوتھ کے رہنما ورکرز کو مبارک باد دی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے