Home / اہم خبریں / میونسپل کمیٹی سانگھڑ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے دو شہریوں سمیت کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کروا کر انوکھی مثال قائم کردی

میونسپل کمیٹی سانگھڑ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے دو شہریوں سمیت کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کروا کر انوکھی مثال قائم کردی

ٹنڈو آدم (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی سانگھڑ نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے دو شہریوں سمیت کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کروا کر انوکھی مثال قائم کردی واقع پر صحافی برادری سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ انتظامیہ کے خلاف میونسپل آفیس میں انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں دو شہریوں عامر راجپوت اور اقتدار سنجرانی نے گندگی و غلاظت سے بھرے تھلیے میونسپل آفیس میں پھینک دیے جس کی کوریج 92 نیوز چینل کے رپورٹر غلام مصطفی ترین نے کی اور خبر نشر ہونے پر میونسپل انتظامیہ بوکھلاٹ کا شکار ہوگئی اور طیش میں آکر دو شہریوں اور کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کروادیے واقع پر ضلع سانگھڑ کی تحصیلوں ٹنڈوآدم، شہدادپور، جام نواز علی، سنجھورو اور سانگھڑ کے صحافیوں اور صحافی تنظیموں کے عہدیداروں اسحاق شیخ، مطلوب علی، محمد عدنان، رضوان غوری، راشد چوہان اور حاجی یاسین بھٹی نے سخت الفاظوں میں شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی ناک کے نیچے میونسپل کمیٹیوں پر ڈاکو راج قائم ہے کروڑوں روپے فنڈ ملنے کے باوجود شہر کھنڈر بنے ہوئے ہیں شہری اپنے حقوق سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ شہری اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائے اور اسکی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے والا ہی مجرم بن جائے انھوں نے کہا کہ اس واقع سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ڈاکو اصل میں آمریت کی پیداوار ہیں جنھوں نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی غنڈہ گردی جاری رکھی ہوئی ہے اب وہ وقت دور نہیں ہے جب ان لیٹروں کا احتساب لیا جائے گا انہوں نے میونسپل انتظامیہ سانگھڑ کو ہوش کے ناخن لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ باز آجائیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اور وہ اپنا مقدمہ واپس لے اور صحافی برادری سے معافی مانگے دیگر صورت ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے