تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھرپارکر ضلعے میں صحت کی مثالی سہولتیں پہنچائی جارہی ہیں اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ یونٹ قائم ہوچکا ہے جس کے تحت بچوں کی بہتر نگہداشت ہورہی ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

تھرپارکر ضلعے میں صحت کی مثالی سہولتیں پہنچائی جارہی ہیں اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ یونٹ قائم ہوچکا ہے جس کے تحت بچوں کی بہتر نگہداشت ہورہی ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) تھرپارکر ضلعے میں صحت کی مثالی سہولتیں پہنچائی جارہی ہیں اس ضمن میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ یونٹ قائم ہوچکا ہے جس کے تحت بچوں کی بہتر نگہداشت ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے ایک اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ عورتوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے علیحدہ عورتوں کو وارڈ او پی ڈی وارڈ بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تھر میں تعلقہ سطح پر صحت کی سہولتیں پہنچائی جارہی ہیں اس ضمن میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنروں کو مانیٹرنگ کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضلعے کے تمام تعلقہ ہسپتالوں میں پانچ سال سے کم اور زائد عمر کے 71 بچوں کا او پی ڈی میں علاج، 20 بچوں کو بہتر علاج کیلئے ہسپتالوں میں داخل کیا گیا جبکہ 11 بچوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرکے ڈسچارج کیا گیا۔ اسی طرح محکمہ بہبود آبادی تھرپارکر کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت و افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے مختلف تعلقوں میں لگا کر 129 خواتین میں منصوبہ بندی اور دیگر پروگراموں کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے اپنے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک تھرپارکر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر نوبت خان کھوسو کی سربراہی میں روازانہ کی بنیاد پر 13دیہات میں وٹنری کیمپ قائم کرکے مویشیوں کی ویکسین اور بیمار جانوورں کا علاج کیا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ روز 22 بیمار جانوروں کا علاج اور 9 ہزار 611 مویشیوں کو ویکسین کی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے