Home / اہم خبریں / میہڑ میں لڑکی کی آواز میں فون پر باتیں کرنے والے شخص نے شہری کو اغوا کرلیا

میہڑ میں لڑکی کی آواز میں فون پر باتیں کرنے والے شخص نے شہری کو اغوا کرلیا

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب گاؤں حاصل کهوسو کے رہائشی غلام محمد عرف معشوق کهوسو کو فون پر لڑکی کے آواز میں بات کرنے والے شخص نے اغوا کرلیا ورثاء کا قرآن پاک لےکر نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ گاؤں حاصل کھوسو کے رہائشی غلام محمد کھوسو کے بھائی نور نبی اور بیوی حاکمہ کھوسو کی رہنمائی میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد کھوسو سے لڑکی کے آواز میں بات کرکے مبینہ طور اغوا کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 24 تاریخ کو منظور شیخ کی کال آئی تھی اور 25 تاریخ کو غلام محمد کھوسو اغوا ہوگیا ایس ایس پی دادو کو بھی ہم نے بتایا ہے اور میہڑ بی سیکشن کی پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کر رہی انہوں نے مزید کہا کہ خدا کے واسطے غلام محمد کھوسو کو ڈھونڈنے میں ہماری مدد کریں ہم غریب لوگ ہیں ہماری اعلی حکام کو اپیل ہے کہ غلام محمد کھوسو کو بازیاب کروائیں اور اغوا کاروں کو گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے