Home/اہم خبریں/ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والا
ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والا
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کے بورڈ روم میں وائس چیئرمین ایف سی ایس و ویلفیئر کمیٹی کے کنوینیر ابوذر ماڑی والا کی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹران حاجی شفیع محمد جاموٹ، آصف بھٹی،عبدالروف ابراہیم، وڈیرہ حبیب اللہ، حنیف لاڑا، مینجر شوکت حسین، فنانس مینجر خلیق احمد اور اسسٹنٹ مینجر ویلفیئرغلام رسول شیخ نے شرکت کی۔ وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کی ویلفیئر پرخصوصی توجہ ہمارا نصب العین ہے، ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم وتربیت اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی ماہی گیروں کا ادارہ ہے اور ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔وائس چیئرمین ایف سی ایس ابوذر ماڑی والا نے کہا کہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سے غریب ماہی گیروں کے مسائل حل کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔اس کے حل کے لیے کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی بلا تاخیر تشکیل کے لیے وزیراعلی سندھ،وزارت فشریز اور متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چھوٹی کشتیوں (ہوڑے) کی الگ جیٹی کی تعمیر کا ایشو بھی بہت پرانا ہے ۔ہوڑے والوں کے لیے الگ جیٹی کی تعمیر بھی اشد ضروری ہے۔اس کے لیے عملی اقدامات کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں متفقہ طور پر چھوٹے ماہی گیروں کی مشکلات میں کمی کے لیے عارضی طور پر موری بانگڑہ جیٹی کو وسیع کرنے کی منظوری دی گئی۔