کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کا سلسلہ جاری۔ حقہ شیشہ مافیا کا کاروبار ہوا خراب۔ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کے نشانے پر دوران کارروائی حقہ شیشہ بار کا مینیجر گرفتار مضر صحت حقہ شیشہ اور فلیورز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ سماج کے ناسوروں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں بدنام زمانہ حقہ مافیا کے سرغنہ کو دھر لیا ملزم محمد اسلم ولد غلام محمد جوکہ حقہ شیشہ بار میں منیجر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا کراچی بھر کے پوش علاقوں میں حقہ شیشہ جیسے مضر صحت اشیا کی ڈیلوری فون پر کیا کرتا تھا ملزم کے قبضے سے مضر صحت فلیورز اور حقہ شیشہ برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کے ناسوروں کا مکمل صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کیا جاٸیگا۔
![]()