Home / اہم خبریں / حج سکیم کے اخراجات میں پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک اضافہ

حج سکیم کے اخراجات میں پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث آئندہ سال سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے اخراجات میں پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث عمرہ کے پیکج میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مختلف ائیر لائنز اور عمرہ پیکج میں دس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کیے جانے سے حج 2019 کے پیکج میں پچاس ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ سرکاری حج سکیم 2019 میں پچاس ہزار روپے تک جبکہ پرائیویٹ حج سکیم میں پچاس ہزا ر سے پانچ لاکھ روپے تک مختلف پیکجز میں اضافہ ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث آئندہ سال حج پیکج بھی مزید مہنگا ہوجائے گا۔ خیبر پختونخوا سے ہر سال سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت دس ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب جاتے ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت آئندہ سال حج کے مزید مہنگا ہونے سے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے