Home / اہم خبریں / سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق سے مارٹن کواٹرز، کلنٹن کواٹرز اور پاکستان کواٹرز کے رہائشیوں کی ملاقات

سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق سے مارٹن کواٹرز، کلنٹن کواٹرز اور پاکستان کواٹرز کے رہائشیوں کی ملاقات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق سے مارٹن کواٹرز، کلنٹن کواٹرز اور پاکستان کواٹرز کے رہائشیوں کی ملاقات- ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے انکی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی میں مارٹن ، کلنٹن ، پاکستان کواٹرز کے رہائشی افراد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کواٹرز کے رہائشی وفد کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہاکہ مشکل وقت میں مھجہ سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔ اس موقع پر کواٹرز کے رہائشی افراد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جب کواٹرز کو خالی کرانے کے لئے انتظامیہ آئی تھی تو سب سے پہلے ڈاکٹر محمد فاروق ستار اور انکے ساتھ ایم کیو ایم کے کارکنان موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں مگر لیکن اپنی عوام و لوگوں کو کبھی تنہاں نہیں چھوڑونگا اور ماضی کی طرح عوام کے درمیان موجود رہے کر تمام حالات کا سامنا کرونگا۔ اس موقعہ پر اراکین تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی سلمان مجاہد بلوچ ، فیصل رفیق اور دیگر زمے داران بھی موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے